ایمپائر نے بنگلہ دیش کے بیٹر مشفیق الرحمان کو پچ پر انتہائی عجیب حرکت کرنےپر آؤٹ قرار دیدیا 

سری لنکا کے بیٹر  اینجلیو میتھیوز کرکٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹائم آوٹ ہوئے اور یہ کارنامہ بنگلہ دیشی کپتان کی اپیل پر انجام پایالیکن  اب بنگلہ دیش کے کھلاڑی مشفیق الرحمان ‘فیلڈ میں رکاوٹ’ بننے پر آؤٹ ہونے والے بنگلہ دیش کے  پہلے کھلاڑی بن گئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میرپور میں دو سرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کی پہلی اننگ کے دوران بنگلہ دیش بیٹنگ کر رہاہے لیکن اس دوران میزبان ٹیم کو اس وقت حیران کن نقصان اٹھانا پڑ گیا جب مشفیق الرحمان  104 رنز کے مجموعے پر بیٹنگ کر رہے تھے اور انہوں نے اپنی جانب آتی ہوئی گیند کو پچ پر بیٹ کی بجائے ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی ، یہ کوشش ان کو مہنگی پڑ گئی اور انہیں ‘ فیلڈ میں رکاوٹ ‘ (Obstructing the field) بننے پر آؤٹ قرار دیا گیا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکن کھلاڑی اینجلیو میتھیوز کو پچ پر پہنچنے میں 2منٹ سے زائد لینے پر ٹائم آؤٹ کروایا تھا، اینجلیو میتھیوز کرکٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں وہ پہلے کھلاڑی تھے جنہیں ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا ، وہ بغیر کوئی گیند کھیلے واپس پولین لوٹ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!