...

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم منیجر کے بغیر ایشیا کپ کیلئے آج دبئی روانہ

کراچی (عبدالماجدبھٹی) پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح ایشیا کپ کیلئے کراچی سے دبئی روانہ ہورہی ہے ۔چند روز قبل منیجر بنائے جانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کرسکیں گے۔ ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوسکی تھی ، وہ تاخیر سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ شعیب محمد ماضی میں سلیکٹر او ر فیلڈنگ کوچ رہنے کے بعد اب انتظامی رول میں دکھائی دیں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ محمد مسرور منیجر کاکام بھی کریں گے۔ عام طور پر بڑے کھلاڑی پاکستان کی جونیئر ٹیموں کے ساتھ کام کرنے سے گریز کرتے ہیں لیکن پہلی بار سابق کپتان محمد یوسف کو ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔ محمد یوسف لیول تھری کورس کا امتحان دے چکے ہیں۔ بھارت میں راہول ڈریوڈ کے بعد محمد یوسف جیسے عظیم کھلاڑی کو جونیئر ٹیم کی باگ دوڑ دی گئی ہے۔ منگل کو یوسف نے کراچی کی قومی اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔ بولنگ کوچ عمر رشید نے بھی نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ محمد یوسف پاکستان ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ اور قومی اکیڈمی میں کوچ رہ چکے ہیں۔ ایشیا کپ کے بعد جنوبی افریقا میں انڈر 19ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کا اصل امتحان ہوگا۔ محمد یوسف کہتے ہیں کہ جونیئر کھلاڑیوں سے اچھے ٹیلنٹ کو تراش کر پاکستان ٹیم کو ٹیلنٹ دینا مشن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.