اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

تشکرنیوز : 13 کاروائیوں میں 1 ٹن سے زائد منشیات برآمد، 13 ملزمان گرفتار۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 1.8 کلو آئس اور 1 کلو ہیروئن برآمد۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوسری کاروائی میں قطر جانے والے مسافر سے 1.8 کلو ہیروئن برآمد راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو ہیروئن برآمد۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کاروائی میں شارجہ اور جدہ جانے والے دو مسافروں سے 135 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔

 

 

 

ملتان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 700 گرام آئس برآمد۔ کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 25 گرام آئس برآمد۔ شیخوپورہ میں ملزم سے 72 کلو افیون برآمد۔ کراچی سے 8.4 کلو چرس اور 1.2 کلو آئس برآمد۔ حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 7.2 کلو چرس برآمد۔ ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب ملزم سے 7 کلو چرس برآمد۔ ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب دو کاروائیوں میں 3 ملزمان سے 2 کلو آئس اور 2.4کلو چرس برآمد۔

پشاور میں لائف کیئر ہسپتال کے قریب ملزم سے 2.9 کلو ہیروئن اور 80 گرام آئس برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!