پا کستان رینجرز (سندھ)کی جانب آگ سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان کی تقسیم

کراچی (تشکرنیوز) پا کستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے اندرون (سندھ) کے علاقہ ضلع تھر پارکر، تحصیل اسلام کوٹ کے گوٹھ میہاری بجیرمیں مورخہ 20 مارچ 2024 کو آگ سے متاثرہ خاندانوں کے درمیان امدادی سامان کی تقسیم۔

ڈی جی رینجرز (سندھ) کی ہدایات پر متا ثر ین میں راشن، ٹینٹ، مچھر دانیاں، پینے کا صاف پانی، خواتین اور بچوں میں کپڑ ے بھی تقسیم کیے گئے۔

مورخہ 20 مارچ 2024 کو ہونے والی آتشزدگی کی وجہ سے 50 گھر مکمل طور پر تباہ، ایک 6 سالہ بچہ جھلس کر زخمی جبکہ 40 سے 50 جانور بھی آگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پاکستان رینجرز (سندھ) نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں اور دیگر کو ریسکیو کیا۔

 اہل علا قہ نے رینجرز کی جانب سے کیئے جانے والے اس اقدام کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!