نواز شریف کی زیر صدارت حکومت پنجاب کے اجلاس کیخلاف کیس، متعلقہ سرکاری دستاویزات طلب

لاہور ہائی کورٹ نے سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صدارت میں حکومت پنجاب کے انتظامی اجلاس کروانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواستگزار کے وکیل سے متعلقہ دستاویزات طلب کر لیے ہیں۔

’تشکر نیوز‘ کے مطابق جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق نواز شریف اور مریم نواز نے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی، نواز شریف کے پاس کوئی عوامی یا انتظامی عہدہ نہیں ہے لہذا عدالت نواز شریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت سے روکے۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اجلاس سے متعلق آپ کوئی سرکاری دستاویزات پیش کریں، پریس ریلیز میں کسی کے دستخط نہیں ہیں، آپ سرکاری دستاویزات پیش کریں جس پر وکیل درخواستگزار نے سرکاری دستاویزات پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب کے انتظامی اجلاس کو مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت منعقد کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔

درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں نواز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!