سندھ حکومت کا صوبے میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ

  کراچی (تشکرنیوز) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کسان کارڈ صرف ہاریوں کو جاری ہوگا۔ یہ ان کسانوں کو بھی دیا جائے گا جن کی 12 ایکٹر زمین ہے اور وہ خود کاشت کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں کسان کارڈ پورے سندھ میں جاری کیا جائے گا۔ گندم کی خریداری میں کسان کارڈ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ کسی قدرتی آفت میں کسان کارڈ کے ذریعے ہاریوں کی مدد کی جائے گی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!