انٹرکامرس حصہ اول کے نتائج کا اعلان، کامیاب طلبہ کا تناسب انتہائی کم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے کامرس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 35ہزار 432امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 34ہزار 198 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ان امتحانات میں 14ہزار 639 امیدواروں نے تمام سات پرچوں میں، 6ہزار 770 نے چھ پرچوں میں، 4 ہزار 279 نے پانچ پرچوں میں، 2ہزار 848 نے چار پرچوں میں، 2ہزار 24 نے تین پرچوں میں، 1ہزار 672 نے دو پرچوں میں جبکہ 1ہزار 290 امیدواروں نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔ چیئرمین انٹربورڈ کی ہدایت پر بنائی گئی

 

 

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے کامرس ریگولر گروپ کے چار پرچوں پرنسپل آف اکاؤنٹنگ، پرنسپل آف کامرس، پرنسپل آف اکنامکس اور بزنس میتھمیٹکس میں طالب علموں کو 15فیصد تک گریس مارکس دیئے گئے ہیں۔ قبل ازیں کامرس گروپ کے پرچوں میں کچھ جگہوں پر سخت مارکنگ اور پرچوں میں ایم سی کیوز کا 60 فیصد اور 40فیصد کے تناسب کی وجوہات کی بناء پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب کم آرہا تھا جس پر چیئرمین انٹربورڈ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!