پی ایس ایل: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈکو جیت کیلئے 151 رنزکا ہدف

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9  کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 ر نز کا ہدف دے دیا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20  اوور میں 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کیرون پولارڈ  نے 39 اور جیمز ونس نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، ٹم سیفرٹ  نے26 اور شان مسعود نے 10 رنز  بنائے۔

ان کے علاوہ محمد نواز  5 اور  شعیب ملک ایک رن  بناسکے، عرفان خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز  نے 3 اور فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں آج 2 تبدیلیاں کی گئیں جبکہ کراچی کنگز نے آج کے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!