وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ایس پی شہربانو نقوی کی ملاقات

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اے ایس پی شہربانو نے وزیر اعلیٰ کو اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس ( اے ایس پی ) شہربانو نقوی نے ملاقات کی ہے۔

جمعرات کے روز اے ایس پی شہربانو نقوی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس کے دوران مریم نواز نے خاتون پولیس آفیسر کو گلے لگا کر انکی جراتمندی پر تھپکی بھی دی۔

اے ایس پی شہربانو نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعہ میں جرات کا مظاہرہ کرنے پرشہربانو کو سراہااور نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قراردیا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے ایس پی شہربانو نے نوجوان افسروں کیلئے بہادری اور جرات کی مثال قائم کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!