جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی ، پاکستان کی طرف سے پہلا گول عبدالحنان اور دوسرا گول غضنفر نے سکور کیا ۔
ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ورلڈ کپ (کل) بروز منگل سے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہو گا ، پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 دسمبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی ، قومی جونیئر ٹیم اپنا دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی ۔