تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
قومی اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر کون؟ انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حلف اٹھا لیا، سید غلام مصطفیٰ شاہ 197 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔
اسپیکر کے انتخاب کے بعد سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلزپارٹی کے غلام مصطفی شاہ اور سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر کے درمیان مقابلہ ہوا۔
سید غلام مصطفیٰ شاہ 197 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے اور انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا، اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے ڈپٹی اسپیکر سیدغلام مصطفیٰ شاہ سےحلف لیا۔
ڈپٹی اسپیکر انتخاب کیلئے کل 290ووٹ کاسٹ کئے گئے،غلام مصطفی شاہ 197 ووٹ لے کر ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل جنید اکبر کو 92 ووٹ ملے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سید غلام مصطفی شاہ کو مبارکباد دی اور ان سے عہدے کا حلف لیا،ڈپٹی سپیکر نے چیئر سنبھال لی۔