تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا مہنگا ہو کر 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔جمعرات کوعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا9ڈالر بڑھ کر2057ڈالرپر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں اضافے کے سبب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے بھاؤ بڑھ گئے اور آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 900 روپے کی تیزی سے فی تولہ سونا2لاکھ15ہزار700روپے رہ گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت772روپے اضافے سے 1لاکھ84ہزار928روپے رہی۔
24قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ2570روپے پر بدستور برقرار ہیں۔