سیلاب متاثرین کی امداد وبحالی کے لیے پاک فوج , ایف سی بلوچستان کی سول انتظامیہ کے ساتھ انتھک امدادی سرگرمیاں جاری

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاک فوج 44 ڈویژن بشمول ایف سی کاعملہ جیوانی، گوادر، اور سربندر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ہمراہ امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں-

سیلاب متاثرین کو بنیادی صحت کی سہولت فراہم کر نے کے لئے پاک فوج کی ڈاکٹروں کی ٹیم نے گوادر، سربندر، جیوانی کےمختلف علاقوں میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ کل ۱۲۰۰ مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کیں۔

پاک فوج کی آفسر کی فیملیز بھی موجودہ صورت حال میں سابت کدم ۔ سربندر میں میڈیکل کیمپ آج بھی قائم

انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو جلد از جلد فعال کرنے اور علاقے کی دیگر متاثرہ شاہراہوں اور راستوں کی بحالی کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے۔

پانی نکالنے کا عمل تاحال جاری ہے -گوادر، سربندر اور جیوانی میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی ٹیمیں سرگرم عمل

۴۴ ڈیویژن نے اب تک ۲۰ ٹن راشن گوادر کے ۶۸۰ خاندانوں میں تقسیم کیا ہے – یہ راشن ہر خاندان کے ۱۵ روز کی ضرورت کے لیے کافی ہے

۳۳۰ افراد اور ۶۰ کشتیاں جیوانی میں محفوظ مقام پر منتقل

۳۳ فیملیز کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

 

 

سول انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے ۳۴ واٹر پمپ سربندر، گوادر میں موجود ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!