عدالت نے ایس بی سی اے میں خالی آسامیوں پر تقرریاں کرنے کی ہدایت کردی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ایک ہی بندے کو ڈی جی ایس بی سی اے کا چارج دے کر کنگ بنا دیاگیا ہے،سندھ ہا ئی کورٹ

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اختیارات ایک ہی افسر کو سپرد کرنے کے معاملے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریماکس دیئے ہیں کہ ایک ہی بندے کو ڈی جی ایس بی سی اے کا چارج دے کر کنگ بنا دیاگیا ہے ایک ہی بندہ ڈی جی بن کر پورے صوبے کا مالک بنا ہوا ہے،عدالت نے ایس بی سی اے میں خالی آسامیوں پر تقرریاں کرنے کی ہدایت کردی۔
جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ایس بی سی اے کے اختیارات ایک ہی افسر کو سپرد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے ایس بی سی اے اور سندھ حکومت پر اظہار برہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی بندے کو ڈی جی ایس بی سی اے کا چارج دے کر کنگ بنا دیاگیا ہے ایک ہی بندہ ڈی جی بن کر پورے صوبے کا مالک بنا ہوا ہے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایس بی سی اے کے اختیارات اور سیاہ سفید کا ایک مالک ہونا چاہئے سرکاری وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ 2020 تک ایس بی سی اے میں اوورسی کمیٹی تھی وہ تمام چیزوں کا جائزہ لیتی تھی۔

 

 

اوور سی کمیٹی کی مدت پوری ہونے پر دوبارہ سے فعال نہیں کیا گیا سرکاری وکیل نے بتایا کہ سندھ حکومت ایس بی سی اے گورننس باڈی یا اوور سی کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق قانون سازی کرنا چاہتی ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کریں ورنہ ڈی جی ایس بی سی اے کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کردیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس بی سی اے میں صوبے بھر میں300 سے زائد آسامیاں خالی ہیں۔پلاٹ نمر جی آر ای 20/6)4گارڈن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست دائر کی تھی عدالت نے ایس بی سی اے میں خالی آسامیوں پر تقرریاں کرنے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!