شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں ریکروٹس کورس کے 121 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا۔۔۔

کراچی29,فروری 2024:-

شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں ریکروٹس کورس کے 121 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

انکی آمد کا بگل بجاکر اعلان کیا گیا۔

905 ریکروٹس پاس آؤٹ ہوکر باقاعدہ سندھ پولیس کا حصہ بن گئے۔

پاس آؤٹ ہونیوالے جوانوں نے آئی جی سندھ کو خصوصی سلام پیش کیا۔

تربیت کے جملہ امور و مراحل کی کامیاب تکمیل پر آپ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آئی جی سندھ۔

معاشرے میں پولیس کے کردار اور اسکی اہمیت کا اپنا ایک خاص مقام ہے۔رفعت مختار راجہ

تمام تھانہ جات, پولیس ٹریننگ سینٹر کی مرمت,تزئین و آرائش کے احکامات پر وزیر اعلی سندھ کا مشکور و ممنون ہوں.

وزیر اعلی سندھ نے محکمہ پولیس سندھ کی ہر ممکن مدد و تعاون کے ضمن میں بڑی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔آئی جی سندھ

محکمہ پولیس سندھ کے لیئے سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کے تعاون کو بھی ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔آئی جی سندھ

آئی جی سندھ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرنیوالوں کو داد تحسین پیش کیں۔

آئی جی سندھ نے تربیت کے دوران نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

یہ ادارہ سندھ پولیس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے وابستہ اہلکاروں کو بھی تربیت فراہم کررہا ہے۔کمانڈنٹ سعیدآباد

دستیاب وسائل و سہولیات کا بہترین استعمال میری ترجیح ہے۔ڈاکٹر سید محمدعباس رضوی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!