گوادر میں سیلابی صورتحال: پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

گوادر میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی انجینئرز نے روڈ کلیئرنس اور گاڑیوں کی ریکوری شروع کر دی ہے اور گوادر میں بازاروں اور گھروں سے پانی نکالنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ پاک فوج گوادر کے متاثرہ لوگوں میں راشن اور امدادی سامان تقسیم کر رہی ہیں۔

آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ کشتیوں اور تیراکوں کی ٹیم بھی تیار ہے جبکہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق پاک فوج ہنگامی بنیاد پر گوادر میں بارش سے ہونے والے نقصانات کا مکمل جائزہ لیے رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!