خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم کا بڑا فیصلہ، اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پشاور میں محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ نے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے موبائل فون کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکول اوقات کار میں موبائل فون کے استعمال پر پاپندی ہو گی۔

مراسلے کے متن کے مطابق درس وتدریس کے دوران موبائل فون کے استعمال سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کے اسکولوں میں ادارے کے سربراہان تمام عملے سے صبح موبائل فون جمع کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!