زمین پر قبضے کا جھگڑا، دو برادریوں میں تصادم سے چار افراد جاں بحق

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

دونوں فریقین میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے،پولیس

پنوعاقل کے علاقے کچے میں زمین پر قبضے کیخلاف دو برادیوں میں تصادم سے چار افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس رپورٹس کے مطابق پنو عاقل کے علاقےکچے میں زمین کے تنازع 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعدایک اورزخمی دم توڑ گیا ہےفائرنگ سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پرروانہ کرد ی گئی ہےگولیاں لگنے سے چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقتولین کی شناخت علی شیر، عبدالحفيظ اور ابراہیم مہر کے نام سے ہوئی ہےدونوں فریقین میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!