خیبر پختونخواہ میں پاک فوج کی جانب سے "تعلیم سب کے لئے” مہم جاری

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

"تعلیم سب کے لئے” کےموضوع پر تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا

خیبر پختونخواہ میں پاک فوج کی جانب سے "تعلیم سب کے لئے” مہم کے تحت وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس سلسلہ میں باجوڑ،مہمند،خیبر،سوات،دیر اور چترال میں اہم اقدامات جاری ہیں تاکہ ان علاقوں میں بچوں اور بچیوں کو تعلیم بآسانی میسر ہو۔ 

مہمند میں کے جی بچوں اوربچیوں کے لئےکلاسز کے اجراء کے لئےکلاس رومز کی تعمیر مکمل کر لی گئ،جبکہ گورنمنٹ ہائ سکول خوئ ناو کی تزین و آرائش مکمل کر کے اسے فعال کر دیا گیا۔

باجوڑ،مہمند اورخیبرمیں تعلیم کی اہمیت کےحوالے سےطالبات کے لئے خصوصی لیکچرزکا اہتمام بھی کیا گیا،سوات میں سال 2024 کے دوران ضرورت مند طلباء اور طالبات کو سٹیشنری،کاپیاں اور کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

باجوڑ،مہمند اورخیبر میں "تعلیم سب کے لئے” کےموضوع پر تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلباء اور طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ 

چترال،دیر اور بونیر میں پاک فوج کےحکام نےمدارس اور سکولوں کے دورے کئے اور وہاں سہولیات کی فراہمی کے لئے احکامات جاری کئے۔ 

حکام نےعلاقہ کے معززین سے بھی ملاقاتیں کی اور انہیں تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ 

باجوڑ میں طلباء کے لئے”ایک دن پاک فوج کے ساتھ”پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف سکولوں کے طلباء اورطالبات نے خصوصی دلچسپی لی۔

اسکے ساتھ ساتھ ان تمام اضلاع میں طلباء اور طالبات کے لئے صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے کھیلوں کے مختلف مقابلے بھی منعقد ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!