سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے سندھی، اردو اور انگریزی میں حلف لیا جبکہ گیلری سے مہمانوں کے نعروں پر سپیکر سندھ اسمبلی برہم ہو گئے۔

سندھ اسمبلی کے ارکان کی حلف برداری <

سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے کئی افراد گرفتار <

مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ نامزد <

پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج <

ملک احمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے <

سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری

عام انتخابات 2024 کے بعد سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس کے دوران نو منتخب اراکین نے بطور رکن سندھ اسمبلی اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اراکین سے حلف لیا۔ نو منتخب اراکین نے سندھی، انگریزی اور اردو زبان زبان میں حلف لیا۔

آغا سراج درانی نے حلف اٹھانے پر نو منتخب اراکین کو مبارک باد پیش کی۔ حلف کے دوران گیلری سے مہمانوں کے نعروں پر سپیکر سندھ اسمبلی برہم ہو گئے اور انہوں نے تنبیہ کہ اگر نعروں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ گیلری خالی کروا دیں گے۔

دوسری جانب جی ڈی اے، پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری ہے جس دوران پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج، کئی افراد گرفتار

عام انتخابات 2024 کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس شروع ہو چکا ہے جس میں نو منتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا جبکہ اسمبلی کے باہر مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

نامہ نگار امر گرڑو کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کے لیے کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ جمیعت علمائے اسلام کے رہنما راشد محمود سومرو کو کراچی سے باہر روک لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کی جانب جانے والے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ’احتجاج کرنے والے لوگوں کو سندھ کے عوام نے مسترد کر دیا ہے جبکہ ہم نے سندھ بھر سے سویپ کیا ہے۔ اگر کسی کو انتخابات سے شکایت ہے تو ہائی کورٹ نے ٹریبیونلز بنائے ہیں وہاں جا کر اپنی شکایت بتا سکتے ہیں۔‘

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر کوئی اسمبلی کے باہر احتجاج کرے گا تو سندھ کے عوام اس اسمبلی کا تحفظ کریں گے۔‘

گذشتہ شام نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نے نواز کراچی کے ریڈ زون میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

 

 

جس کے تحت سندھ اسمبلی کے اطراف میں کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!