تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کراچی: ضلعی پولیس آفیسر ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے تھانہ ماڈل کالونی میں یادگار شہدا پولیس کا افتتاح کردیا ۔ یادگار شہدا ٕ کا مقصد شہداٸے پولیس کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین اور شہداٸے پولیس کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، یادگار شہدا پر شہداٸے پولیس کے اہل خانہ یادگار لمحات گزار سکیں گے ہر جمعہ کے روز شہداٸے پولیس کے ایصال ثواب کے لیٸے یادگار شہدا ٕ پر قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام بھی کیا جاٸے گا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی ضلع کورنگی حسن سردار نیازی سمیت کورنگی ملیر اور ایسٹ پولیس کے ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز دیگر پولیس افسران، سول سوساٸٹی، سعودآباد لیاقت مارکیٹ کے صدور اور کاٸمہ کمیٹی کے میمبران نے بھی شرکت کی ۔
اس پروقار افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی…