ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون کے حوالے سے کراچی پولیس آفس میں اجلاس

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اجلاس میں ڈی آئی جی  آصف اعجاز شیخ ،ڈی آئی جی ایڈمن کراچی رینج عمران یعقوب، ایس ایس پی علی رضا، ڈائریکٹر آئی ٹی سی پی او تبسم عباسی ، سی پی ایل سی چیف محمد زبیر حبیب ، NRTC کے بریگیڈیر  گل حسن،  بریگیڈیر شاہد منظور اور   دیگر ممبران/اسٹیک ہولڈز کی شرکت-

اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون کی procurement کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کو  بریف کیا  گیا کہ فیز ون میں23 سمارٹ وہیکلز، 1300 فیشل ریکگنیشن کیمراز کے ساتھ  سیف سٹی پراجیکٹ کے کنٹرول روم کی عمارت کو بھی مکمل کیا جائے گا.

سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون میں ریڈ زون ، شارع فیصل اور ایر پورٹ کوریڈور   کو مکمل کیا جائے گا. جس کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر نگرانی ممکن ہو سکے گی۔

سیف سٹی پروجیکٹ میں جیل جانے والے قیدیوں کی تصاویر کا ڈیٹا بھی منسلک کیا جائے گا۔
فیز ون کو 6.6 بلین روپےکی لاگت سے تیار کیا جائے گا جو کے ڈھائی سال میں مکمل ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!