پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز کا اہم کھلاڑی انجری کے باعث ایونٹ سے آؤٹ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مہمان کھلاڑی نے کمر کی تکلیف کے باعث دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا

ملتان سلطانز کے کھلاڑی اولی سٹون انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ایڈیشن 9 سے باہر ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ کے دوران ملتان سلطان کی ٹیم کو اہم دھچکا ہے ، ٹیم کے اہم کھلاڑی اولی سٹون انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

مہمان کھلاڑی اولی سٹون کو کمر کی تکلیف کا سامنا تھا جس کے باعث انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 9 سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز بہت جلد اولی اسٹون کے متبادل کھلاڑی کے لئے درخواست دے گی۔

لازمی پڑھیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ نے گلیڈی ایٹرز سے شکست کی وجہ بتا دی

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں آج ملتان سلطان اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

خیال رہے کہ سلطانز نے تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ زلمی اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت پائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!