پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن آفریدی کالونی سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم بشیر احمد کو گرفتار کر لیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ 23 فروری 2024
پریس ریلیز

پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن آفریدی کالونی سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم بشیر احمد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شہری سے لوٹ مار کی واردات کر رہاتھا،علاقہ گشت پر معمور رینجرز اور پولیس کی نفری نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن، موٹرسائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور اسلحے کے زور پرلوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ 

 گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 

ترجمان سندھ رینجرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!