پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ لینے کےلیے کاغذات نامزدگی 23اور 24فروری کو جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی  کی جانچ پڑتال 25 فروری کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27فروری کو ہوں گے۔ پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!