...

چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا ملزم گرفتار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

راولپنڈی کے رہائشی عبدالواسع نے ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں،ذرائع

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

راولپنڈی کےعلاقے پنڈورا کے رہائشی عبدالواسع کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دھمکی آمیز مہم چلانے پر گرفتار کر لیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق عبدالواسع نامی ملزم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر دھمکیاں دیں اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی کردار کشی کی مہم میں حصہ لیا۔

ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم کے دیگر کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مہم میں ملوث دیگر ملزمان کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.