دھاندلی کرنے والے قومی مجرم اور آئین کے غدار ہیں،سینیٹر مشتاق احمد

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

جماعت اسلامی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

جماعت اسلامی نے عام انتخابات مین مبینہ دھاندلی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر معافی مانگیں ، مستعفی ہوں ، یہ بھی مطالبہ کیا کہ سکندر سلطان راجہ پر آرٹیکل 6 لگایا جائے۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ بلٹ نے بیلٹ اور گولی نے پرچی کو اغوا کیا۔ دھاندلی کرنے والوں سے الیکشن پر لگے 50 ارب وصول کئے جائیں۔ دھاندلی کرنے والے قومی مجرم اورآئین کےغدار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کے تحقیقات کےلیے ایک بااختیار جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، جعلی الیکشن سےجعلی حکومت بنے گی، دال میں کچھ کالا نہیں،ساری دال ہی کالی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!