کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 25 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک اسٹریٹ کرمنل، 2 منشیات فروش اور 6 گٹکا فروش شامل ہیں۔
پولیس نے 2 مفرور ملزمان اور 11 غیر قانونی افغان شہریوں کو بھی گرفتار کیا۔ دیگر جرائم میں ملوث 3 ملزمان بھی زیرِ حراست لیے گئے۔
ملزمان سے منشیات اور دیگر سامان برآمد
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔
کارروائیوں کے دوران 77 گرام آئس، 204 کلو چھالیہ اور 24 کلو گٹکا ماوا بھی برآمد کیا گیا۔
کیماڑی پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔