شپ اونر کالج کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بزرگ جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ٹریفک حادثے کے دوران واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ بلاک ایس میں شپ اونر کالج کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے راہ گیر کو ٹکر مار دی۔

متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں شہری کی شناخت 65 سالہ عبدالحبیب ولد سید حبیب کے نام سے ہوئی۔

ڈرائیور فرار، واٹر ٹینکر پولیس کے قبضے میں

ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں راؤ سرفراز کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا۔

حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر قبضے میں لے لیا اور اسے تھانے منتقل کردیا۔

پولیس نے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!