جنرل عبد الوحید کاکڑ: سابق آرمی چیف راولپنڈی میں انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے۔ ان کا انتقال راولپنڈی میں ہوا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مرحوم کی عسکری خدمات اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے قومی اور عسکری شعبوں میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

پاک فوج نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اللہ تعالیٰ جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!