ویب ڈیسک
شعیب ملک اور ثناء جاوید نے ایک ماہ قبل شادی کا اعلان کیا تھا
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے حال ہی میں ثانیہ مرزا سے راہیں جدا کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کی جس کے بعد جوڑا سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے اور ان کی جانب سے کی جانے والی ہر پوسٹ وائرل ہونے میں کچھ نہیں لگاتی ایسا ہی کچھ آج بھی ہوا جب اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی انسٹا سٹوری پر ایک گانے کے بول شیئر کیئے ۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر اداکارہ نے سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ راک بینڈ ’امیجن ڈراگن‘ کا مشہور گانا ’بیلیور‘ شیئر کیا ہے۔
اداکارہ نے اس گانے کے چند معنی خیز بول اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کئے ہیں، جس میں ایک ایسے شخص کی کہانی سنائی گئی ہے جو چھوٹی سی عمر میں زندگی کی تلخیوں کا سامنا کرتے ہوئے بُری طرح ٹوٹ گیا ہے، وہ شدید درد میں نظمیں لکھتا ہے اور بتاتا ہے کہ اُس نے اپنے مشکل وقت سے سیکھا اور وہ اپنے درد کی شدت سے مضبوط بن گیا۔
اب سوشل میڈیا صارفین اس کشمکش میں ہیں کہ گویا ثناء جاوید ان اشعار سے واقعی کسی تکلیف کو بیان کرنا چاہتی ہیں یا پھر وہ اس گانے کو انجوائے کر رہی ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اداکارہ کی پوسٹ وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ 20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔