کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 2 اسٹریٹ کرمنلز، ایک موٹر سائیکل لفٹر، 4 منشیات فروش اور 2 گٹکا ماوا سپلائرز شامل ہیں۔
اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور 2 چھینی یا چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ کارروائیوں کے دوران آئس، ویڈ اور گٹکا ماوا بھی برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت لطیف، سہیل، یاسر، ابوبکر، ارشد، نعمان، ثاقب، کامران عرف گجنی اور نعمان خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو کلری، کلاکوٹ، کھارادر، گارڈن، عیدگاہ اور نبی بخش کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
چھینی اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
سچل پولیس مقابلہ: پیٹرول پمپ واردات کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
پولیس کے مطابق برآمد شدہ موٹر سائیکل نمبر HEN-6310 شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سے چھینی گئی تھی۔ اس واردات کا مقدمہ نمبر 2107/2026 درج ہے۔
دوسری موٹر سائیکل نمبر KET-0720 کھارادر کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔ اس کا مقدمہ نمبر 273/2026 تھانہ کھارادر میں درج ہے۔
بعض ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود
پولیس کے مطابق ملزم ارشد پہلے 6 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ ملزم یاسر بھی 4 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ثاقب بھی اس سے قبل 4 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔