...

سچل پولیس مقابلہ: پیٹرول پمپ واردات کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: سچل پولیس اور شاہین فورس نے مین سپر ہائی وے پر مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نوید مگسی ولد صدیق مگسی کے نام سے ہوئی۔ اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول، ایمونیشن اور موبائل فون برآمد ہوا۔

پولیس پارٹی پر فائرنگ کا دعویٰ

پولیس کے مطابق رات گئے اہلکاروں نے مسلح ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں نوید مگسی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پیٹرول پمپ پر 22 لاکھ روپے لوٹنے کی کوشش

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی گزشتہ روز پیٹرول پمپ کے ملازمین سے 22 لاکھ روپے لوٹنے میں ناکام رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش بھی کی۔ مزاحمت کے دوران مبینہ طور پر ملزم کی فائرنگ سے گارڈ نوید دائیں ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔

سکھن پولیس کی کارروائی، 55 گرام آئس سمیت خاتون گرفتار

ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ اس کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:

مقدمہ نمبر 881/2022، دفعات 397، 392 اور 34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ اسٹیل ٹاؤن۔

مقدمہ نمبر 883/2022، دفعات 353، 324، 186 اور 34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ اسٹیل ٹاؤن۔

مقدمہ نمبر 884/2022، دفعہ 23(i)A، تھانہ اسٹیل ٹاؤن۔

مقدمہ نمبر 231/2023، دفعات 392، 397 اور 34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ سکھن۔

مقدمہ نمبر 233/2023، دفعہ 23(i)A، تھانہ سکھن۔

مقدمہ نمبر 18/2024، دفعات 397 اور 34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ ماڈل کالونی۔

مقدمہ نمبر 20/2024، دفعہ 23(i)A، تھانہ ماڈل کالونی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

One thought on “سچل پولیس مقابلہ: پیٹرول پمپ واردات کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.