ڈیفنس فیز 8 میں ڈیڑھ کروڑ کے سونے کی مبینہ ڈکیتی کا معمہ حل

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے سونے کی مبینہ ڈکیتی کا معمہ حل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں گھر کے ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خاندانی تنازع کا معاملہ

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ڈکیتی کے بجائے خاندانی تنازع کا نتیجہ معلوم ہوا ہے۔

حکام کے مطابق ایک خاتون نے اپنے ڈرائیور کے ذریعے مبینہ ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!