کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ضلع کورنگی کے ماڈل زون میں 36 انچ قطر کی سیوریج لائن کی مرمت مکمل کرلی۔
کارپوریشن کے مطابق رفیحام سوسائٹی میں لائن کا ایک حصہ دھنس گیا تھا۔ انجینئرنگ ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ حصہ تبدیل کردیا۔
مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل
سی ای او احمد علی صدیقی اور سی او او انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر مرمتی کام کیا گیا۔
چیف انجینئر کورنگی محمد زاہد اور ایس ای محمد رحیم پلیجو نے کام کی نگرانی کی۔
نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کے اقدامات
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق شہر بھر میں سیوریج لائنوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔ ان اقدامات کا مقصد نکاسی آب کا نظام بہتر بنانا اور شہریوں کے مسائل فوری حل کرنا ہے۔
سی ای او احمد علی صدیقی نے متعلقہ افسران کو کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کی بحالی پر بھی زور دیا۔
ترجمان کے مطابق شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


