ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 29 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔
سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش نہیں کیا، جبکہ شریک ملزم کامران عدالت میں حاضر ہوا۔
ملزمہ کے پروڈکشن آرڈر جاری
عدالت نے ملزمہ کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جج نے انمول عرف پنکی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ اسے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے مقدمے میں فرد جرم کی کارروائی کے لیے اگلی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کردی۔
درخشاں تھانے میں مقدمہ درج
پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی اور شریک ملزم کامران کے خلاف درخشاں تھانے میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔