حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی، جبکہ ڈیزل مہنگا ہوگیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی نئی قیمت
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 13 اکتوبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔