ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے غیر قانونی امیگریشن، انسداد منشیات اور انسداد دہشتگردی کے لیے تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
جعلی اسٹوڈنٹ ویزوں کی روک تھام
ملاقات میں جعلی اسٹوڈنٹ ویزوں کے ذریعے برطانیہ جانے کے رجحان کی روک تھام پر بھی بات چیت ہوئی۔
فریقین نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے برطانیہ اسمگل کی جانے والی 55 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی ہیں۔
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال
ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
افغانستان کے ساتھ سرحدی صورتحال بھی ملاقات کے ایجنڈے میں شامل رہی۔
90 روزہ ورکنگ گروپ کی پیش رفت کا جائزہ
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے مشترکہ ورکنگ گروپ کی 90 روزہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بات چیت کی۔
برطانوی وزیر سٹیفن ڈوٹی نے پاکستان میں آن لائن فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کو بھی سراہا۔