بلدیہ ٹاؤن میں A+ کیٹیگری کا مبینہ منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد

کراچی: ضلع کیماڑی کے تھانہ بلدیہ ٹاؤن پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے A+ کیٹیگری کے مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

کیماڑی پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت یوسف عرف ٹنڈا ولد محمد اسلام کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 76 گرام آئس (کرسٹل) برآمد ہوئی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج

کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف FIR نمبر 219/2026 درج کرلی گئی ہے۔

مقدمہ دفعہ 9(2)3 CNSA Act 2024 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پاک کالونی میں ماربل فیکٹری بھتہ خوری کا مرکزی شوٹر پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم منشیات فروشی میں مبینہ طور پر ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔

کیماڑی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

One thought on “بلدیہ ٹاؤن میں A+ کیٹیگری کا مبینہ منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!