بولٹن مارکیٹ اور کھوری گارڈن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 5 گرفتار

کراچی: کمشنر کراچی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ اسامہ بن اشرف نے چارج سنبھالتے ہی بولٹن مارکیٹ اور کھوری گارڈن میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں چار ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔

سرکاری زمین واگزار

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کے مطابق کارروائی کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات ختم کردی گئیں۔

تجاوزات ختم کرنے کے بعد سرکاری زمین بھی واگزار کرالی گئی۔

اسامہ بن اشرف نے کہا کہ تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری زمین، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

One thought on “بولٹن مارکیٹ اور کھوری گارڈن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 5 گرفتار”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!