تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
’کھل کر کھیل‘ یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین کی توجہ کا مرکز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 9 کا نیا ترانہ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 9 کا ترانہ ’کھل کے کھیل‘ معروف گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے گایا ہے جو کہ یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آغاز 17 فروری سے لاہورمیں ہونے جارہاہے جو کہ مجموعی طور پر 4 شہروں میں کھیلا جائے گا ۔