...

ڈیفنس ایچ بلاک میں نوجوان اور خواجہ سراؤں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

کراچی: ڈیفنس ایچ بلاک مارکیٹ میں کار سوار نوجوان اور خواجہ سراؤں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ پیسے مانگنے پر ہونے والی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔

فریقین میں ہاتھا پائی

پولیس کے مطابق نوجوان نے پیسے مانگنے پر مبینہ طور پر گالی دی۔

اس کے بعد نوجوان اور خواجہ سراؤں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

وائرل ویڈیو میں نوجوان کو ایک خواجہ سرا سے ہاتھا پائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق موقع پر موجود دیگر خواجہ سراؤں نے بھی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واٹر کارپوریشن کی جائیدادوں کی فروخت کی تردید، صرف قلیل مدتی لیز کے ضوابط منظور

پولیس کی کارروائی

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر تھانہ ڈیفنس بی کی پولیس موقع پر پہنچی۔

پولیس نے جھگڑے کی بنیاد پر دونوں فریقین کے خلاف کارروائی کی۔

واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔

One thought on “ڈیفنس ایچ بلاک میں نوجوان اور خواجہ سراؤں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.