سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے لیے نئے اقدامات نافذ کردیئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے نصف ملازمین گھر سے کام کریں گے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے ملازمین کو صرف جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کی سہولت ملے گی۔
دفاتر میں حاضری کے نئے اصول
سینیٹ سیکریٹریٹ میں پیر سے جمعرات تک دفاتر میں حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ڈیلی الاؤنس اور اوور ٹائم نہیں دیا جائے گا۔
پشاور: عاصم منیر کی فارمیشنز کو اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت
سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی
نئے اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
غیر ترقیاتی بجٹ میں 5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اخراجات میں مزید کمی کے لیے ماہانہ بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔
خریداری اور بیرون ملک دوروں پر پابندی
آئی ٹی کے علاوہ دیگر پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق تین ماہ کے لیے تمام سرکاری بیرون ملک دوروں پر بھی پابندی ہوگی۔
غیر ملکی وفود کے دوروں کے علاوہ سرکاری عشائیوں کی میزبانی پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔