...

فہمیدہ پتافی آئی جی سندھ کا بازیابی کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کا حکم

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس گھوٹکی، میرپور ماتھیلو میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سکھر ڈویژن اور ضلع گھوٹکی کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی سکھر ناصر آفتاب پٹھان، ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران، ایس پی ہیڈکوارٹر حافظ عبدالقادر چاچڑ اور ضلع گھوٹکی کے تمام ڈی ایس پیز شریک ہوئے۔

فہمیدہ پتافی کی بازیابی کے اقدامات

ڈی آئی جی سکھر نے ڈویژن کی صورتحال پر آئی جی سندھ کو بریفنگ دی۔ ایس ایس پی گھوٹکی نے ضلع میں امن و امان کے حالات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں فہمیدہ پتافی کی بازیابی کے لیے جاری پولیس اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ تفتیشی پیش رفت اور اب تک کی کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی جی سندھ نے فہمیدہ پتافی کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے تفتیش مزید مؤثر اور مربوط بنانے پر زور دیا۔ جدید تفتیشی اور تکنیکی صلاحیتوں سے بھی بھرپور فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔

عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت

جاوید عالم اوڈھو نے متعلقہ افسران کو اعلیٰ عدالت کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کیس کے تمام قانونی تقاضے بلا تاخیر پورے کرنے کا حکم دیا۔ افسران کو تفتیش کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی۔

آئی جی سندھ نے کیس کی ذاتی نگرانی کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے بازیابی کے لیے جاری اقدامات مزید تیز اور مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ اور تازہ ترین اپڈیٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

آئی ٹی آفس کا سنگ بنیاد

اس سے قبل آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایس پی گھوٹکی آفس میں آئی ٹی آفس کا سنگ بنیاد رکھا۔

پولیس حکام نے اس موقع پر آئی جی سندھ کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.