میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے بزنس پارٹنر اور ملازمین کو طلب کرلیا۔
کمیشن نے محمد احسن انیس شمسی، اسد علی بٹ اور عثمان بزائی کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ مینیجر شیری اور اکاؤنٹنٹ محمد عمیر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
تمام افراد کو 15 ستمبر کو صبح 11 بجے کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہیں اپنا بیان بھی ریکارڈ کرانا ہوگا۔
عدالتی بیلف نوٹس پہنچائیں گے
کمیشن کے حکم پر عدالتی بیلف تمام افراد کو نوٹس ارسال کریں گے۔ تفتیشی افسر سراج لاشاری بھی اس عمل میں معاونت کریں گے۔
کمیشن نے حسن تنولی کا بیان بھی طلب کیا ہے۔ ان کا بیان 15 ستمبر کو دوپہر 12 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن میر رضا قتل کیس کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں مزید افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔