صدر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے متعدد غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ، اسسٹنٹ کمشنر صدر غنظفر پرتاپ اور ٹاؤن انتظامیہ کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا۔
چیئرمین صدر ٹاؤن منصور شیخ، وائس چیئرمین عبدالرحمن آفریدی، میونسپل کمشنر ذیشان صالح اور ڈائریکٹر انسداد تجاوزات علی اکبر مہر نے بھی کارروائی کی نگرانی کی۔
ریگل چوک اور فوڈ اسٹریٹ میں کارروائی
ٹی ایم سی انچارج شاہنواز کی سربراہی میں صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی۔
انتظامیہ نے ریگل چوک، فوڈ اسٹریٹ اور تانگہ اسٹینڈ کے اطراف تجاوزات ہٹائیں۔
سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی رکاوٹیں بھی ختم کردی گئیں۔
عوامی راستوں کی روانی بہتر بنانے کا فیصلہ
انتظامیہ کے مطابق کارروائی کا مقصد شہریوں کے لیے راستوں کی روانی بہتر بنانا ہے۔
حکام نے کہا کہ عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک رکھا جائے گا۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
