معروف شاعر ڈاکٹر فخر عباس جگر کے عارضے کے باعث 50 برس کی عمر میں لاہور کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر فخر عباس گزشتہ کچھ عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں گزشتہ رات ان کا انتقال ہوا۔
ڈاکٹر فخر عباس کی شاعری میں لاہور سے محبت، انسانی جذبات اور زندگی کی تلخیوں کی نمایاں جھلک نظر آتی تھی۔ ان کی خوبصورت آواز اور منفرد اندازِ بیان نے انہیں ادبی حلقوں میں ایک منفرد مقام دلایا۔
سرفراز احمد: ٹیم نے اچھا پرفارم نہ کیا تو ذمہ داری لوں گا
مرحوم کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں ان کے آبائی قصبے فاروق آباد میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
ڈاکٹر فخر عباس کے انتقال پر ادبی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی شاعری، الفاظ اور لاہور سے وابستگی انہیں مداحوں اور اہلِ ادب کے درمیان ہمیشہ زندہ رکھے گی۔