...

ایس بی سی اے: اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز الحق شیخ کا تبادلہ

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) میں انتظامی سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز الحق شیخ کا تبادلہ کردیا گیا۔ ایس بی سی اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئر امتیاز الحق شیخ اس وقت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کے پرائیویٹ سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی ایس-17 کے افسر امتیاز الحق شیخ کو فوری طور پر ایڈمنسٹریشن سیکشن، لاڑکانہ ریجن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے کے مطابق افسر کا تبادلہ مزید احکامات تک مؤثر رہے گا، جبکہ ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی نقول متعلقہ افسران اور شعبہ جات کو ارسال کردی گئی ہیں۔

متعلقہ افسر کو نئی تعیناتی پر فوری طور پر رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.