انتخابات کے بعد اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی زد میں

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

8 فروری کے الیکشن کے بعد صرف 2 کاروباری ایام میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہزاروں پوائنٹس گر گئی

لاہور: انتخابات کے بعد اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی زد میں، 8 فروری کے الیکشن کے بعد صرف 2 کاروباری ایام میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہزاروں پوائنٹس گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کاروباری روز کا اختتام 1878 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 61 ہزار 65پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ انتخابات کے بعد اگلے روز 100 انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، تاہم یہ بحالی کے بعد 1200 پوائنٹس کی تنزلی پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!