پی ایس ایل 9 کے آغاز سے قبل ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، دو اہم بولرز باہر

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ملتان: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 سے قبل ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز اپنےدو اہم فاسٹ بولر سے محروم ہوگئَی، فاسٹ بولر احسان اللہ اور ریس ٹوپلے انجری کی وجہ سے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے، اس بات کی تصدیق ملتان سلطانز کی مینجمنٹ نے بھی کردی ہے۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے احسان اللہ اور ٹوپلے کی عدم موجودگی کو بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے بھی ایکسپریس نیوزسے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے احسان اللہ کے بارے میں رپورٹ دی ہے کی وہ انجری سے سو فیصد فٹنس نہیں پاسکے، ان کو مزید ریسٹ کی ضرورت ہے، بہتر ہےکہ پی ایس ایل میں ان کو کھلانے کا رسک نہ لیا جائے۔

 

 

دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی ریس ٹوپلے کے انجری سے مکمل نجات نہ پانے کے بارے میں اطلاع دی ہے، ای سی بی کا موقف ہےکہ ٹوپلے کو آرام کا موقع دیا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، ملتان سلطانز کی ٹیم اٹھارہ فروری کو اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف ملتان اسٹیڈیم میں ہی کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!